Quantcast
Channel: All About Pakistan
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4341

آپ کا پاسورڈ کیسا ہونا چاہیے؟

$
0
0

برطانیہ کے نیشنل سائبر سیکیورٹی سینٹر کی تحقیق میں لوگوں سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے اکاؤنٹز کی حفاظت کے لیے کیا کرتے ہیں اور انہیں کس بات کا خدشہ رہتا ہے؟ ریسرچ میں یہ سامنے آیا کہ بیالیس فیصد افراد کو یہ ڈر پریشان کرتا ہے کہ ان کا پیسہ آن لائن چوری ہو سکتا ہے۔ صرف پندرہ فیصد افراد ہی ایسے تھے جو اس بارے میں پراعتماد تھے کہ انہیں اپنے اکاؤنٹ کی حفاظت کے لیے تمام ضروری باتیں اور اقدامات پتہ ہیں۔ آدھے سے بھی کم ایسے لوگ تھے جو اپنے ایمیل کے اہم اکاؤنٹ کے لیے مختلف اور زیادہ محفوظ پاسورڈ استعمال کر رہے تھے۔

ماہر سائبر سیکیورٹی ٹرائے ہنٹ ہیک ہونے والے اکاؤنٹز کے ڈاٹا بیس تیار کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آن لائن سیکیورٹی کے معاملے میں لوگوں کے پاس سب سے بڑا اور واحد اختیار یہی ہے کہ وہ ایک محفوظ یا طاقتور پاسورڈ کا انتخاب کریں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اس بارے میں آگاہ کر کے کہ سب سے زیادہ استعمال یا کمزور پاسورڈز کون سے ہیں، ہم انہیں محفوظ پاسورڈز کے انتخاب کے لیے تیار کر سکتے ہیں۔ اپریل کی چوبیس اور پچیس تاریخ کو برطانیہ میں نیشنل سائبر سیکیورٹی سینٹر کا اجلاس ہونے جا رہا ہے جس سے قبل یہ سروے شائع کیا گیا۔ نیشنل سائبر سیکیورٹی سینٹر کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر ایئن لیوی نے بتایا کہ وہ افراد جو پاسورڈ میں آسان نام یا آسان الفاظ کا استعمال کرتے ہیں، ان کے اکاؤنٹز کو ہیک کرنا زیادہ آسان ہوتا ہے۔

اپنے حساس ڈاٹا کی حفاظت کے لیے ایسے الفاظ یا ناموں کو نہیں استعمال کرنا چاہیے جن کے بارے میں قیاس لگانا آسان ہو۔ اپنے پسندیدہ میوزک بینڈ یا فنکار کا نام پاسورڈ میں استعمال کرنا بھی ایسا ہی ہے۔

بشکریہ بی بی سی اردو


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4341

Trending Articles