↧
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشن گنگا پر کیا تنازع ہے؟
قیام پاکستان کے وقت زمین تو تقسیم ہو گئی تھی لیکن پانی نہیں اور انڈیا، پاکستان کے درمیان مشترکہ پانیوں کے استعمال پر تنازع 1960 تک جاری رہا جب آخرکار عالمی بینک کی ثالثی میں سندھ طاس معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ اس کے بعد دو بڑی جنگیں ہوئیں اور کئی مرتبہ دونوں ملک جنگ کے دہانے تک پہنچے لیکن اس معاہدے پر آنچ نہیں آئی۔ اختلافات حل کرنے کے لیے اب بھی دونوں ملک عالمی بینک کا رخ کرتے ہیں۔ سندھ طاس معاہدے کے تحت اس بات پر اتفاق ہوا کہ ’انڈس بیسن‘ کے چھ دریاؤں اور ان کی معاون ندیوں کا پانی کون اور کیسے استعمال کرے گا۔
↧