Quantcast
Channel: All About Pakistan
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4341

پاکستان میں کورونا وائرس کیسز میں حیرت انگیز کمی نے ماہرین صحت کو چکرا دیا

$
0
0

ہلاکت خیز عالمگیر وبا کورونا وائرس کی تباہ کاریوں میں خوشگوار لیکن حیرت انگیز کمی نے ماہرین صحت کو چکرا دیا ہے۔ اس وبا کے پھیلائو کے حوالے سے پیشگوئیاں غلط ثابت ہوئی ہیں، جنہوں نے راستہ تبدیل نہ کر نے پر قیامت کے منظر نامے کا نقشہ کھینچا تھا۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلائو میں حیرت انگیز کمی نے ماہرین طب و صحت اورمعالجوں کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔ کئی ممالک میں سر توڑ کوششوں کے باوجود اس بے قابو وبا پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ 

گزشتہ مارچ میں جب کورونا وائرس نے پاکستان میں جڑ پکڑی تو اعلیٰ ماہرین طب و صحت کا جن کے کہے کو قابل اعتبار سمجھا جاتا ہے، انہوں نے تباہی اور ہلاکتوں سے بچنے کے لئے انہوں نے حکومتوں پر سخت ترین لاک ڈائون کے لئے زور دیا، گوکہ حکومت نے ابتدا میں چند ہفتوں کے لئے ہچکچاہٹ سے کام لیا لیکن بعد ازاں یومیہ کمانے اور اجرت پر کام کرنے والوں اور غریبوں کی مشکلات اور مصائب کو مد نظر رکھتے ہو ئے مکمل لاک ڈائون میں نرمی کی جبکہ سندھ میں سخت لاک ڈائون کیا گیا جس کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا ۔ 

گو کہ ماہرین صحت جن کا تعلق چاہے کسی بھی طبقہ فکر سے ہو انہوں نے کورونا وائرس کے کیسز میں غیر معمولی کمی پر بڑی خوشی کا اظہار کیا تاہم وہ اس کے دیرپا ہونے پر شکوک و شبہات کا اظہار کر ہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ مستقل حفاظتی اقدامات نا گزیر ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت اور عوام کی جانب سے غفلت کی صورت میں صورتحال بگڑنے کے خدشات موجود ہیں۔ محرم الحرام اور عید الاضحیٰ کے لئے طے شدہ ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہونا چاہئے۔ کورونا وائرس کیسز میں غیر معمولی کمی کو مد نظر رکھ کر فیصل آباد میں دو مراکز صحت بند کر دئے گئے، اسی طرح دیگر شہروں میں بھی ضرورت نہ ہو نے کی وجہ سے صحت مراکز کو بند کیاجا رہا ہے ۔

طارق بٹ  

بشکریہ روزنامہ جنگ
 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4341

Trending Articles