Quantcast
Channel: All About Pakistan
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4341

بڑھتی ہوئی مہنگائی : ’’ لنڈا‘‘ کا فیض کسی نہ کسی حد تک جاری ہے

$
0
0

لنڈا بازاروں میں بھی مہنگائی کا شور لیکن خریداری پر بھی ہے زور، مہنگائی کے شور کے باوجود’’ لنڈا‘‘ کا فیض کسی نہ کسی حد تک جاری ہے۔ کہتے ہیں کہ لنڈا بازار ’’ لینڈا‘‘ نامی ایک نارویجن خاتون کے نام سے منسوب ہے جس نے بہت عرصہ پہلے اپنے دوستوں سے پرانے کپڑے لے کر غریبوں میں مفت تقسیم کرنا شروع کیے۔ اس کے کچھ عرصے بعد کپڑے مفت دئیے جانے کا رواج ختم ہو گیا اور اب یہ دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ ہمارے ہاں بھی باقاعدہ کاروبار کی صورت اختیار کر چکا ہے جس سے حکومت بھی متعدد فوائد حاصل کر رہی ہے۔

لاہور کا سب سے بڑا لنڈا بازار ریلوے سٹیشن کے بالکل قریب واقع ہے۔ یہاں سے تھوک میں خریداری کرنے کے بعد بیوپاری مختلف علاقوں میں جوتے، جرسیاں، کوٹ اور دیگر اشیا پرچون میں فروخت کرتے ہیں۔ گویا تن ڈھانپنے کے لیے کچھ بھی درکار ہو تو میو ہسپتال، ٹاؤن شپ اور نولکھا میں قائم لنڈے بازاروں کا رخ کیا جا سکتا ہے۔ اچھا کوٹ پانچ سو، سویٹر، جیکٹیں اور اپر تین سے پانچ سو روپے اور جوتے ایک سو سے لے کر چار سو کے درمیان مل سکتے ہیں۔ اگر یہ نرخ ادا کرنے کی بھی استطاعت نہ ہو تو دکاندار کے ساتھ مزید بھاؤ تاؤ بھی کیا
جا سکتا ہے اور عموماً بات بن ہی جاتی ہے۔ لنڈے کے کاروبار پر عائد مختلف ڈیوٹیز میں کمی کر دی جائے تو عام آدمی کے لیے یہاں سے خریداری مزید آسان ہو جائے گی۔

بشکریہ دنیا نیوز


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4341

Trending Articles