ورلڈ بینک کی ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر میلنڈا گڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اگر اصلاحات جاری رہیں تو 2047 میں پاکستان دو ٹریلین ڈالر کی معیشت بن جائے گا لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میلنڈا گڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے تاہم اصلاحات سے ہی پاکستان ان چیلنجز پر نہ صرف قابو پا سکتا ہے بلکہ اس کی شرح نمو میں بھی قابل قدر اضافہ ہو گا ۔ ورلڈ بینک کے چیف اکانومسٹ ہانس ڈائمرکا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت بڑا مسئلہ ادائیگوں کا عدم توازن ہے کیونکہ پاکستان کی امپورٹ زیادہ اور ایکسپورٹ کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپنی تمام تر توجہ اصلاحات پر دینا ہو گی، ٹیکس اصلاحات سے ہی ریونیو بڑھے گا ، انڈسٹری لگے گی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا ۔