Quantcast
Channel: All About Pakistan
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4341

ہنہ جھیل کی رونق میں اضافہ ہو گیا

$
0
0

دو روز کی بارشوں اور برف باری کےبعد کوئٹہ کےنواحی علاقے میں تفریحی مقام ہنہ جھیل میں پانی آگیا، پانی آنے سےجھیل کی رونق بحال ہو گئی۔ کوئٹہ کےنواح میں تقریبا 18 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہنہ جھیل گزشتہ سال اگست میں خشک ہو گئی تھی جس کی وجہ تقریبا ایک سالہ خشک سالی بتائی جاتی تھی۔ گزشتہ ماہ کےوسط میں ہوئی بارشوں سے جھیل کی زمین تو نرم ہو گئی تھی، تاہم جھیل کی سطح پانی سے محروم رہی مگر اب گزشتہ 3 روز کی مسلسل بارشوں اور شدید برف باری کےبعد ہنہ جھیل میں پانی آنا شروع ہوا اور اس وقت جھیل پانی سے تقریبا بھر گئی ہے۔

پانی آنے سے جھیل کی رونق میں تو اضافہ ہو ہی گیا ساتھ ہی یہاں سیروتفریح کے لئے آنے والے سیاحوں کا رش بھی بڑھ گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق جھیل میں نواحی پہاڑوں سے پانی آنے کا سلسلہ چند روز جاری رہے گا جس سے پانی کی سطح مزید بلند ہو گی جس کےبعد جھیل میں کینوئنگ اور روئنگ پر مشتمل آبی کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہونے کا بھی امکان ہے ۔ واضح رہے کہ آبی کھیلوں کی سرگرمیوں کا یہ سلسلہ جھیل خشک ہو جانےسے معطل ہو گیا تھا ۔  دوسری جانب ماہرین ماحولیات کے مطابق پانی آنے سے جھیل میں آبی پرندوں کی آمد کا رکا ہوا سلسلہ بھی دوبارہ شروع ہو جائے گا۔


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4341

Trending Articles