Quantcast
Channel: All About Pakistan
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4341

مارٹن لوتھر کنگ کی باتیں : ستارے صرف تاریکی میں نظر آتے ہیں

$
0
0

مارٹن لوتھرکنگ جونیئر اٹلانٹا، جارجیا میں 15 جنوری 1929ء کو پیدا ہوئے۔ وہ افریقی امریکیوں کے حقوق کی تحریک کے انتہائی اہم رہنما تھے۔ وہ خود نسل پرستی کا شکار رہے۔ انہوں نے سیاہ فاموں کے حقوق کے لیے پورے ریاست ہائے امریکا متحدہ میں دورے کیے، تقاریر کیں اور سیاہ فاموں کو متحرک کیا۔ 1964ء میں انہیں امن کا نوبیل انعام دیا گیا۔ ان کے چند اقوال یہ ہیں۔ 

٭ یہ کہنا کافی نہیں کہ ہمیں جنگ نہیں کرنی چاہیے۔ امن سے پیار اور اس کے لیے قربانی بھی بہت ضروری ہے۔ 

٭ ستارے صرف تاریکی میں نظر آتے ہیں۔ 

٭ میں نے محبت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نفرت کا بوجھ اتنا زیادہ ہے کہ اسے برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ 

٭ جو فرد کسی مقصد کے لیے مر نہیں سکتا وہ زندہ رہنے کے لیے موزوں نہیں۔ 

٭ ہماری زندگی اس دن ختم ہونا شروع ہوتی ہے جب اہم معاملات پر ہم خاموشی اختیار کر لیتے ہیں۔ 

٭ معاف کرنا وقتی عمل نہیں، مستقل رویہ ہے۔ 

٭ ہم تاریخ بناتے ہیں، مگر تاریخ بھی ہمیں بناتی ہے۔ 

٭ ذہانت کے ساتھ کردار… یہی تعلیم کا حقیقی مقصد ہے۔ جھوٹ زندہ نہیں رہ سکتا۔ 

٭ محبت ہی وہ طاقت ہے جو دشمنی کو دوستی میں بدل سکتی ہے۔ 

٭ جو معاف کرنے کے قابل نہیں وہ محبت کرنے کے بھی قابل نہیں۔

محمد اقبال


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4341

Trending Articles