امریکی جریدے فارن پالیسی نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں لکھا ہے کہ آئندہ چند ماہ کے دوران ترک صدر رجب طیب ایردوان امریکی صدر کا ترکی میں استقبال کریں گے جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ فارن پالیسی کے مطابق امریکا اور ترکی کے درمیان تعلقات میں مثبت تبدیلی کی تازہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب امریکا نے شام سے فوج نکالنے اور علاقے کو ترکی کے رحم وکرم پر چھوڑنے کا اعلان کیا۔ اس سے قبل ترک صدر امریکی فوج کو شام میں سخت نتائج کی دھمکیاں دیتے پائے گئے تھے۔