↧
پیلٹ گنز کا نشانہ بننے والی 19 ماہ کی کشمیری بچی حبا سے ملیے
انھوں نے بتایا کہ 'حبا نے قے کرنا شروع کر دی اور میرے پانچ سالہ بیٹے کو سانس لینے میں مشکل ہو رہی تھی۔' بچوں کی حالت خراب سے خراب تر ہونے پر مرسلہ جان نے حبا کو بانہوں میں اٹھا لیا، اپنے بیٹے شہادت کا ہاتھ پکڑا اور باہر بھاگیں، لیکن وہ افراتقری میں پھنس گئیں۔ مرسلہ جان نے بی بی سی کو بتایا: 'میں نے فورسز کو اپنی جانب فائرنگ کرتے دیکھا تو میں اپنے بیٹے کو اپنے پیچھے کر لیا اور حبا کو منہ اپنے ہاتھ سے چھپا لیا۔' ایک سپاہی کی جانب سے پیلٹ گن کی تین فائر ان کی جانب کیے گئے جو مرسلہ کے ہاتھ پر لگے لیکن ایک حبا کی دائیں آنکھ میں جا لگا۔ حبا چلائی کہ 'ماں، یہ جل رہا ہے'اور اس کی آنکھ سے خون بہنے لگا۔ مرسلہ جان اس کے بعد بے ہوش ہو گئیں۔ انھیں اس وقت ہوش آیا جب انھیں گاؤں سے ایمبولینس پر سری نگر ہسپتال پہنچایا جا رہا تھا اور ان کے اردگرد ان کے ہمسائے تھے۔
↧