↧
پاکستان نے مالی بحران سے نکلنے کیلئے چین کی طرف دیکھنا شروع کر دیا
پاکستان میں انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے چین تقریباً 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے، تاہم وہ اسلام آباد کو سی پیک منصوبے کے لیے فراہم کیے جانے والے قرض کی تفصیلات بتانے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرتا ہے۔ اسلام آباد میں بےنام عہدیدار کا کہنا تھا کہ ’چینی لوگوں کو مغربی اداروں کی طرح سی پیک منصوبے کی ہر چھوٹی سے چھوٹی مالی تفصیل جاننے کی جلدی نہیں ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے لیے پاکستان کو مالی ٹرمز بتانے کی ضرورت ہو گی۔‘
↧