↧
ہوا بازی میں ’مے ڈے‘ کی کال کب اور کیوں دی جاتی ہے؟
لندن کے کروڈن ایئرپورٹ پر ایک سینیئر ریڈیو آفیسر فریڈرک سٹینلے مکفورڈ نے ’مے ڈے‘ کی اصطلاح سوچی، جو دراصل فرانسیسی M'aidez سے ماخوذ تھی، جس کا مطلب ہے ’میری مدد کے لیے آؤ۔‘ یاد رہے کہ اس لفظ میں آخری زیڈ بولا نہیں جاتا اس لیے یہ سننے میں ’مےڈے‘ لگتا ہے۔ یہ اصطلاح آسان تھی اور آسانی سے سنی جا سکتی تھی اس لیے جلد ہی رائج ہو گئی۔ 1927 میں اسے امریکہ نے بھی اختیار کر لیا اور بعد میں یہ دنیا بھر میں ہنگامی صورتِ حال کی نشان دہی کے لیے استعمال کی جانے لگی۔ ’مے ڈے‘ سے قبل SOS کی اصطلاح استعمال کی جاتی تھی لیکن وائرلیس پر ایس کی آواز سننے میں دشواری ہوتی ہے اس لیے اسے ترک کر دیا گیا۔
↧