↧
ایف اے ٹی ایف : پاکستان کے لیے بلیک لسٹ کا خطرہ نہ ٹلنے کی وجوہات کیا ہیں؟
پاکستان کا دعویٰ ہے کہ اس نے گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف متعدد اقدامات کیے ہیں۔ تاہم اس کے باوجود کیا وجہ ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو تنبیہ جاری کی ہے کہ فروری تک مزید اقدامات نہ کرنے کی صورت میں ملک کا نام بلیک لسٹ میں ڈالا جا سکتا ہے؟ پاکستان کی جانب سے دہشت گردی اور منی لانڈرنگ کے خلاف کام کرنے والے سابق سرکاری اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گو پاکستان کو چند مزید اقدامات کی ضرورت ہے مگر ایف اے ٹی ایف کے عدم اطمینان کی سیاسی اور سفارتی وجوہات بھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بلیک لسٹ سے بچنے کے لیے پاکستان کو امریکہ سے تعلقات بہتر بنانے ہوں گے اور سفارتی میدان میں زیادہ دوست بنانے ہوں گے۔
↧