Quantcast
Channel: All About Pakistan
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4341

کیا انڈیا نے کشمیر کی واپسی کا راستہ بند کر دیا ہے؟

$
0
0

’کشمیری خود مختاری پہلے ہی بڑے پیمانے پر ختم ہو چکی ہے‘. 1950 اور 1960 کی دہائی میں وفاقی حکومتوں کے ذریعے کشمیر کی ریاست پر ایسے اقدامات لیے گیے جن سے یہ خود مختاری پہلے ہی بڑے پیمانے پر ختم ہو چکی ہے۔ 1960 کی دہائی کے بعد سے آرٹیکل 370 کی جو چیز باقی رہ گئی تھی وہ زیادہ تر علامتی تھی۔ ریاست کا ایک جھنڈا 1950 کی دہائی کا ایک ایسا ریاستی دستور جو کاغذ کے ٹکڑے سے زیادہ نہیں تھا اور ریاست جموں و کشمیر کا وہ ریاستی تعزیرایتی ضابطہ باقی رہ گیا تھا جو وہ کشمیر میں سنہ 1846 سے 1947 تک موجود تھا۔

آرٹیکل 35 اے، جو ریاست میں باہر سے آئے لوگوں کو زمین یا جائیداد خریدنے سے روکتا ہے، اور ریاست کے رہائشیوں کو ملازمتوں میں ترجیح کی یقین دہانی کراتا ہے کا نفاذ جاری رہا۔ لیکن ایک یہ قانونی دفعات جموں و کشمیر کے لیے منفرد نہیں تھیں۔ انڈیا کی متعدد ریاستوں بشمول شمالی ریاستوں ہماچل پردیش ، اتراکھنڈ اور پنجاب کے ساتھ انڈیا کے شمال مشرقی علاقوں کی متعدد ریاستوں کو بھی مقامی باشندوں کے لیے اسی طرح کی حفاظت حاصل ہے۔ ریاست میں 'علیحدگی پسندی'کی اصل وجہ جو سنہ 1990 میں بغاوت کی صورت میں سامنے آئی تھی، وہ تھی 1950 اور 1960 کی دہائی میں ریاست کی خودمختاری کی مکمل منسوخی۔ 

اس کے علاوہ وہ احکامات اور اقدام جس کے تحت دہلی کے ذریعے قائم کٹھ پتلی مقامی حکومتوں کی ملی بھگت سے یہاں سخت قوانین کو رائج کر کے اسے ایک پولیس ریاست بنانا تھا۔ جموں وکشمیر کو اس کی ریاستی حیثیت سے محروم کرنا اور اس کو پامال کرنے جیسے اقدام کی مثال آزادی کے بعد کے انڈیا میں نہیں ملتی لیکن برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت اس سے کہیں آگے نکل چکی ہے۔ انڈین یونین کی بنیاد 29 ریاستوں پر ہے جو جلد ہی 28 ہونے والی ہیں۔ یہ ریاستیں دہلی کی حمکرانی سے خود مختار ہیں۔ جبکہ انڈیا کی یونین ٹریٹریز سات ہیں جن میں 31 اکتوبر سے اضافہ ہو کر ان کی کل تعداد نو ہو جائے گی۔ ان میں سے کسی کے پاس ریاستوں جیسے اختیارات نہیں ہیں۔

قطبيت کا حصول
آر ایس ایس اور وی ایچ پی کی جانب سے 2002 میں چلائی جانے والی مہم کے تحت جموں اور کشمیر کے نقشے میں مزید تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں۔ اس سے خطے میں ہندو مسلم آبادی میں مزید تقسیم بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ مغربی لداخ کے کارگل ضلع میں شیعہ مسلمانوں کی اکثریت ہے جو انڈیا کے ساتھ اپنے انضمام پر خوش نہیں ہیں۔ مشرقی لداخ کے ضلع میں بدھ مت کے پیرو کار زیادہ ہیں جبکہ جموں میں ہندو اکثریت میں ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ آرٹیکل 35 اے کے خاتمے سے ان کے حقوق ختم کر دیے اور اب وہ محکوم بن کر رہ گئے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے کشمیر میں بسنے والوں سے شاندار تعمیر اور ترقی والے مستقبل کا وعدہ کر رکھا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جموں اور کشمیر میں جلد قانون ساز اسمبلی کے لیے انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے کے بعد لداخ کو کشمیر سے علیحدہ کر لیا گیا ہے اور یہ علاقہ اب بغیر کسی قانون ساز اسمبلی کے حق کے ہی براہ راست انڈیا کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ کشمیر کی حثیت کی تبدیلی کے بعد ہونے والے کسی بھی طرز کے انتخابات کا جموں اور کشمیر کی اکثریتی مسلم آبادی کی طرف سے بائیکاٹ کیا جا سکتا ہے۔ ان انتخابات کے نتیجے میں بی جے پی کی حمایت یافتہ بے اختیار حکومت قائم کی جا سکے گی۔ حکومت کی جموں کشمیر سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات گذشتہ حکومتوں کی آمرانہ اور مرکزیت کی پالیسیوں سے دو اہم پہلوؤں سے کھلا انحراف ہے۔ پہلا پہلو یہ ہے کہ اس سے قبل وفاق میں بننے والی حکومتیں کشمیرکی سیاسی قیادت کے درمیان ایک ثالث کے طور پر کام کرتی تھیں۔ دوسرا پہلو یہ ہے کہ مسلم اکثریت کو برقرار رکھتے ہوئے دہلی کے 1950 سے اب تک جموں اور کشمیر پر تسلط کا یہ ایک جواز حاصل رہا ہے۔ یہ انڈیا کے سیکولر تشخص کے ثبوت کے لیے بھی انتہائی اہم تھا۔ مودی اور امت شاہ دونوں ہی انتہا پسند رہنما ہیں جو ان باتوں کا کوئی پاس نہیں رکھتے۔

سخت اقدام
اپنے انتہا پسند انداز کی بدولت ان کو وہ کچھ بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کی ان کی برداشت بھی نہیں ہے۔ کشمیر پر کھیلا گیا جوا شاید بی جے پی کو اکتوبر میں ہونے والے کچھ ریاستوں کے انتخابات میں تو فائدہ پہنچائے اور ممکن ہے کہ اس سے وقتی طور پر اس سے انڈیا کی روز بروز دگرگوں معاشی صورتحال سے بھی توجہ ہٹ جائے۔ لیکن یہ انتہا پسندانہ سوچ کشمیر تنازعے میں ایک ایسی چنگاری بھڑکا سکتی ہے کہ پھر شاید اس کو قابو میں لانا ان دونوں رہنماؤں کے بس میں بھی نہ رہے۔ دنیا کی بہت سی جمہوریتوں میں ایسے علیحدگی پسندانہ اثر و رسوخ والے علاقے شامل ہیں جیسا کہ برطانیہ میں اسکاٹ لینڈ، کینیڈا میں کیوبیک ، سپین میں کاتالونیا۔

بی جے پی حکومت نے وہی اقدام اٹھایا جو 1989 میں سربیا کی مِلوزوِک حکومت نے یک طرفہ طور پر کوسوو کی آزاد حیثیت ختم کر کے اسے البانین اکثریت والی ایک پولیس ریاست میں بدل دیا تھا۔ لیکن بی جے پی حکومت نے ملوزوک سے بھی آگے بڑھ کر اقدامات اٹھائے ہیں۔ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ ہندو قوم پرست حکومت جموں اور کشمیر میں بسنے والے مسلمانوں کو اپنے نظریے کے مطابق انڈین شہری بنانا چاہتے ہیں۔ بالکل اسی طرح جس طرح چین نے اویغرز مسلمانوں کے ساتھ سنکیانگ صوبے میں میں کیا ہے۔ لیکن ہندو قوم پرست جانتے ہیں کہ انڈیا ایسی ریاست نہیں ہے جہاں صرف ایک پارٹی نظام رائج نہیں ہےاور بظاہر صورتحال بہت خطرناک لگ رہی ہے۔ 

سمانترا بوس لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس (ایل ایس ای) میں بین الاقوامی اور تقابلی سیاست کے پروفیسر ہیں۔

بشکریہ بی بی سی اردو



Viewing all articles
Browse latest Browse all 4341

Trending Articles