Quantcast
Channel: All About Pakistan
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4341

ایف اے ٹی ایف : پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے متحرک

$
0
0

ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر پورا اترنے کے لیے حکومت پاکستان ٹیلی کام سیکٹر کے لیے نئے رولز بنائے گی۔ موبائل فون اور پاکستان پوسٹ کی ترسیلات کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کا ایشیا پیسفک گروپ 25 مارچ کو پاکستان آئے گا۔ وفد کو ٹیلی کام سیکٹر اور پاکستان پوسٹ سے کی جانے والی ترسیلات کا ریکارڈ رکھنے کے لیے رولز سے آگاہ کیا جائے گا۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹیلی کام سیکٹر سے رقوم کی منتقلی کا ریکارڈ اسٹیٹ بینک مرتب کرے گا جبکہ پاکستان پوسٹ کی ترسیلات کا ریکارڈ بھی اسٹیٹ بینک کو فراہم کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انعامی بانڈ کا ریکارڈ رکھنے کے لیے بھی رولز کی تیاری شروع ہو چکی ہے۔ رولز سے یہ معلوم ہو سکے گا کہ انعامی بانڈ کس کی ملکیت ہیں اور کیسے خریدے گئے۔ واضح رہے کہ ترسیلات کا مکمل ڈیٹا نہ رکھنے پر اسٹیٹ بنک نے بنکوں کو 40 کروڑ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4341

Trending Articles