Quantcast
Channel: All About Pakistan
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4341

رش جھیل : پاکستان کی سب سے بلند جھیل

$
0
0

جھیلیں پانی ذخیرہ کرنے کے ساتھ ساتھ قدرتی خوبصورتی کا باعث بھی بنتی ہیں۔ جھیلوں کا نظارہ انجانے سے سکون سے آشنا کرتا ہے۔ پاکستان میں بہت سی جھیلیں میدانی علاقوں میں پائی جاتی ہیں جن تک رسائی نسبتاً آسان ہوتی ہے۔ تاہم پہاڑی علاقوں میں پائی جانے والی جھیلوں تک عام طور پر رسائی مشکل ہوتی ہے۔ رش جھیل کا شمار انہی میں ہوتا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ اس کی بلندی ہے۔ یہ سطح سمندر سے 4697 میٹر بلند ہے۔ اس کا شمار دنیا کی بلند ترین جھیلوں میں ہوتا ہے۔

یہ پاکستان کی سب سے بلند جھیل ہے۔ رش جھیل پر وادیٔ ننگر اور وادی ہوپر کے راستے پہنچا جا سکتا ہے۔ رش جھیل گلگت بلتستان کی ننگروادی میں رش پہاڑی کے نزدیک واقع ہے۔ اس کے راستے میں ہوپر اور میار گلیشیر بھی آتا ہے۔ اس سفر میں بہت سی برف پوش چوٹیوں کا نظارہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔ جھیل خود بھی برف پوش پہاڑیوں سے گھری ہوئی ہے۔ اس علاقے کا موسم بہت سرد ہے اسی لیے جھیل سال میں تقریباً نو ماہ جمی رہتی ہے۔  

محمد اقبال


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4341

Trending Articles