سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران 8 معاہدوں پر دستخط ہونگے. ریاض پاکستان میں کھربوں روپے کی سرمایہ کاری کریگا۔ سعودی عرب نے تیل و گیس، زراعت، توانائی ، پیٹرو کیمیکل، فوڈ ، پروسیسنگ ، کنسٹرکشن سمیت متعدد منصوبوں میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی ہے‘ سعودی عرب نے 30 سال بعد وزیر اعظم کو اسٹیٹ وزٹ دیا. سعودی ولی عہد اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان آرہے ہیں، تاریخ میں اتنا بڑا سعودی وفد پاکستان نہیں آیا جبکہ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ آئندہ دو سال میں سعودی عرب کی جانب سے پاور سیکٹرمیں 7 ارب ڈالر جبکہ قابل تجدید توانائی کے شعبے میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی توقع ہے‘ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف کا کہنا تھا کہ ایم اویوز کے بعد فزیبلٹی اسٹڈی شروع ہو جائے گی ۔