Quantcast
Channel: All About Pakistan
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4341

بقراط نے کہا : دنیا کو سرائے اور موت کو میزبان سمجھو

$
0
0

بقراط نامور یونانی فلسفی اور حکیم تھا۔ 

٭ دوستوں کے ساتھ اتنا اخلاص رکھو کہ معمولی تغیر پر دوستی زوال پذیر نہ ہو۔

٭ بیوقوف کسی کی نصیحت نہیں سنتا۔ 

٭ تحمل کرنا بہترین نیکی ہے۔ 

٭ جس بات کے نہ جاننے سے شرمندگی ہو اس کو لازماً جاننا چاہیے۔ 

٭ دنیا کو سرائے اور موت کو میزبان سمجھو، جو ملے وہ کھالو، جو لے لیا جائے اسے طلب نہ کرو۔ 

٭ پہلے اپنے عیب دور کرو پھر دوسروں کے عیب پر نکتہ چینی کرو۔ 

٭ انصاف سے کام لو گے تو دوست زیادہ اور دشمن کم بنیں گے۔ 

٭ کسی کے عیب تلاش مت کرو، ہو سکتا ہے کوئی دوسرا تمہارے عیب تلاش کر لے۔ 

٭ بغیر ضرورت مت بولو اور نیک صحبت رکھو۔ 

(انتخاب: محمد شاکر)


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4341

Trending Articles