Quantcast
Channel: All About Pakistan
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4341

اقلیدس کی باتیں : دانا وہ ہے جو کم بولے اور زیادہ سنے

$
0
0

اقلیدس یونانی فلسفی اور ریاضی دان تھا، وہ کہتا ہے 

٭ علم رکھنے والا اگر اس پر عمل نہ کرے تو وہ ایک بیمار کی مانند ہے جس کے پاس دوا ہے لیکن وہ استعمال نہیں کرتا۔ 

٭ دو بھائیوں میں دشمنی نہ ڈالو کیونکہ ان میں صلح ہو ہی جائے گی اور پھر تمہیں برا ٹھہرایا جائے گا۔ 

٭ کم کھاؤ، اس سے تمہارا نفس مغلوب ہو جائے گا۔ 

٭ جو اپنے آپ کو دوسروں سے کم تر سمجھے وہ بہت بڑا عارف ہے۔ 

٭ ملازم رکھنے میں امانت اور کام کی پوری لیاقت کے سوا کسی کی ہرگز سفارش قبول نہ کرو۔ 

٭ اپنے ماں باپ کے ساتھ نیکی کرو۔ 

٭ جو شخص کسی ایسی چیز کی تعریف کرے جو تم میں نہ ہو، وہ ایسی برائی بھی منسوب کرے گا جو تم میں نہ ہو گی۔ 

٭ دانا وہ ہے جو کم بولے اور زیادہ سنے اور جو گردشِ ایام سے تنگدل نہ ہو۔ 

٭ غیر عادل سلطان پر، اس سخی پر جو مال بے موقع صرف کرے اور اس دولت مند پر جو حسنِ تدبیر نہ رکھتا ہو افسوس کرو کیونکہ عنقریب یہ برباد ہو جائیں گے۔ 

٭ اس وقت نیکی کمال کو پہنچ جاتی ہے جب آدمی اپنے بدخواہوں کا بھی خیر خواہ ہوتا ہے۔ 

٭ جب کسی آدمی کو اس کی بساط سے زیادہ دنیا مل جاتی ہے تو وہ لوگوں سے برا سلوک کرتا ہے۔ 

٭ اپنے نفس کو اپنے قابو میں رکھو۔ 

٭ دوسروں کے مال پر نظر مت رکھو۔ 

(انتخاب: شہباز علی)


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4341

Trending Articles