Quantcast
Channel: All About Pakistan
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4341

جماعت اسلامی کو عوامی جماعت بنانیوالے قاضی حسین احمد

$
0
0

قاضی حسین زیرک سیاستدان اور امت مسلمہ کا درد رکھنے والے ایسے رہنما تھےجنہوں نے جماعت اسلامی کو عوامی جماعت بنایا۔ قاضی حسین احمدنے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز 1970ء میں بطور رکن جماعت اسلامی کیا۔ اسکےبعد امیر جماعت اسلامی پشاور، امیر ضلع اور پھر صوبائی امیر کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں 1978ء میں جماعت اسلامی کے جنرل سیکر ٹری اور1987ء میں امیر جماعت منتخب ہوئے وہ 2004ء تک چار بار امیر جماعت منتخب ہوئے۔

قاضی حسین احمد دو بار سینیٹر منتخب ہوئے۔ 2002ء کے انتخابات میں دو حلقوں سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ انہوں نے تمام دینی جماعتوں ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کر کے متحدہ مجلس عمل ‘‘ تشکیل دی ۔ قاضی حسین احمد کا عزم ، حوصلہ، اور مقصد سے لگن کارکنوں کے لیے ایک مثال تھی۔ ان کے عوامی کردار کی وجہ سے’’ظالمو! قاضی آرہا ہے‘‘ کا نعرہ بہت مقبول ہوا۔ جماعت اسلامی کو نئی فکر اور نئی جہتوں سے روشناس کروانے کا سہرا بھی قاضی حسین احمد ہی کے سر ہے۔ وہ امت مسلمہ کے اتحاد کے بہت بڑے داعی تھے۔ اپنے اس مقصد کے حصول کے لیے وہ عمر بھر کوشاں رہے۔

 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4341

Trending Articles