Quantcast
Channel: All About Pakistan
Viewing all articles
Browse latest Browse all 4341

شہید اہلکاروں کے اہلِ خانہ کے لیے چینیوں نے چندہ جمع کرنا شروع کر دیا

$
0
0

کراچی میں قائم چینی قونصل خانے میں اپنی جان کا نذرانہ دینے والے پولیس اہلکاروں کے اہلِ خانہ کے لیے چینی عوام نے فنڈز جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔
پاکستان میں چین کے ڈپٹی چیف آف مشن لی جین ژؤ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا اور چین میں پاکستان کے شہید اہلکاروں کے لیے فنڈنگ سے متعلق آگاہ کیا۔ اپنے ٹوئٹ میں چینی سفارتکار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی چینیوں کے ساتھ دوستی بہت گہری ہے، اور انہوں نے ہماری حفاظت کے لیے اپنی جان بھی گنوا دی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ چین میں بڑی جوش و خروش کے ساتھ شہید پاکستانی اہلکاروں کے لیے فنڈز جمع کیے جارہے ہیں جو دل کو چھونے والا عمل ہے۔

اپنے ایک پیغام میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چینیوں کی پاکستانی اہلکاروں کے لیے فنڈنگ یہ ظاہر کرتی ہے کہ پاک چین دوستی پربت سے اونچی اور ساغر سے گہری ہے۔ لی جین ژؤ نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں سیکیورٹی گارڈ کی جان بچ جانے پر خوش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قونصل خانے میں دہشت گردوں کے خلاف لڑائی کے دوران سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہو گیا تھا، دعا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں۔ کراچی کے علاقے کلفٹن میں دہشت گردوں نے چینی قونصل خانے پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی، جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔ اس حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید، جبکہ چینی قونصل خانے میں ویزا کی غرض سے آنے والے باپ اور بیٹے نے بھی جان گنوا دی تھی۔ سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے بروقت کارروائی کی گئی اور حملہ کرنے والے تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔
 


Viewing all articles
Browse latest Browse all 4341

Trending Articles