قدرت کے دلکش مناظر پر کرائے جانے والے وکی لوز ارتھ مقابلہ فوٹو گرافی میں شریک ہزاروں شرکا میں سے پاکستانی فوٹو گرافر زعیم صدیقی کی خوبصورت اور دل کی دھڑکنوں کو تیز کردینی والی تصویر نے پہلا انعام حاصل کرکے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔
وکی لوز ارتھ کے تحت زمین کے قدرتی مناظر کا عالمی مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں حصہ لینے والے افراد نے اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے قدررتی مناظر کی تصاویر کھینچیں اور انہیں وکی لوز کے لیے اپ لوڈ کردیا، اس مقابلے میں 8900 افراد کی ایک لاکھ 8 ہزار تصاویر شامل کی گئیں جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف پاکستان سے 1500 افراد نے اس مقابلے کے لیے 11 ہزار سے زائد تصاویر ارسال کیں اور یوں پاکستان مقابلے میں حصہ لینے والوں کے لحاظ سے دوسرا بڑا اور تصاویر کے لحاظ سے چوتھا بڑا ملک بن گیا۔